بجلی چوری میں معاونت ایس ڈی او سکندر آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
بجلی چوری میں معاونت ایس ڈی او سکندر آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )ایکس ای این شجاع آباد ممتاز سولنگی نے بجلی چوری میں معاونت اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے ایس ڈی او سکندرآباد سب ڈویژن اصغر ظہور خان کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا، سرکل آفس ملتان رپورٹ کرنے کا حکمتفصیلات کے مطابق ایکس ای این واپڈا، میپکو ڈویژن شجاع آباد ممتاز سولنگی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بجلی چوری میں معاونت اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے ایس ڈی او سکندرآباد سب ڈویژن اصغر ظہور خان کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اصغر ظہور خان کو سب ڈویژن سکندر آباد کا چارج چھوڑ کر سرکل آفس ملتان رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ممتاز سولنگی نے مزید کہا کہ اس سے قبل اصغر ظہور خان کو متعدد بار شو کاز نوٹسز بھی دیئے گئے لیکن انہوں نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا لہٰذا ادارے کے مفاد میں انہیں انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے#