۴۵ سے زائد کیسز نمٹا دیئے ,۱۳ لاکھ سے زائد رقم کا ریلیف فراہم
۴۵ سے زائد کیسز نمٹا دیئے ,۱۳ لاکھ سے زائد رقم کا ریلیف فراہم
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )وفاقی محتسب کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک کا دورہ شجاع آباد ، ۴۵ سے زائد کیسز نمٹا دیئے ,۱۳ لاکھ سے زائد رقم کا ریلیف فراہم ، لوگوں کی دعائیں تفصیلات کے مطابق سینئر انوسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر زاہد ملک نے شجاع آباد کا دورہ کیا اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کی سماعت کیں کھلی کچہری کا اہتمام کیا اور عوام الناس کی شکایات سنیں اور تحریری درخواستں وصول کیں 45 سے زائد کیسز موقع پر نمٹا دیئے اور 13 لاکھ سے زائد رقم مختلف بلوں میں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے ۔موقع پر موجود ایس ڈی اوز میپکو کو 05 سے زائد الیکٹرسٹی کنکشن کی بحالی کے احکامات صادر کیے اور سکندر اباد سب ڈویژن میں ایک بستی کا ٹرانسفارمر کی کپیسیٹی بڈھانے کا حکم اس موقع پر متعلقہ آفیسرز نے بتایا کہ وفاقی محتسب کی ھدایت پر 10 سے زائد خراب بجلی کے میٹر بھی تبدیل کر دیے ھیں۔مزید یہ کہ بودلہ ٹاؤن کی ایک گلی میں خطرناک تاروں کے کیس میں تاروں کی فوری مرمت کرنے کا حکم دیا جو دو گھنٹے میں کر دی گئی جس پر معززین علاقہ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے اس فوری اقدام پر سراہا ۔ انہوں نے تمام وفاقی اداروں ، واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال وغیرہ کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات کو فوری عملدرآمد کرنے کے احکامات دیئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے تمام فیصلوں کو جلد از جلد عملدرآمد کروائیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھ کر موقع پر جمع کروا سکتے ہیں تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی زمہ داری ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی مزید تفصیلات سے متعلق بتاتے ہوے انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے 2023 میں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194099 شکایات پر کارروائی کی وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2023 میں شکایات پرکارروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی شکایات میں سے 193028 کا ازالہ کیا گیا، سال 2022 کے مقابلے میں شکایات کے ازالہ میں 22 فیصد اضافہ ہوا