علاقائی خبریں

پنجاب (ن) لیگ کا گڑ ھ ہے اور رہے گا:نوشین افتخار

پنجاب (ن) لیگ کا گڑ ھ ہے اور رہے گا:نوشین افتخار

ڈسکہ(عشرت انصاری) مسلم لیگ ن ممبر قومی اسمبلی نوشین افتخارنے کہا کہ پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر ان کی پالیسیوں پر اور میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عوام جان چکے ہیں کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے۔انہوں نے کہا عوام نے حکومت کی معاشی پالیسیوں،مہنگائی میں کمی اور ترقی و استحکام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کے بت کو پاش پاش کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کو انتشار اور فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے۔ نوشین افتخار نے کہا کہ پنجاب (ن) لیگ کا گڑ ھ ہے اور رہے گا۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی خدمت کی سیاست کو ضمنی انتخابات میں عوام نے ووٹ دیا جس طرح ہر سیکٹر میں کام ہو رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button