علاقائی خبریں

گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام ادبی و ماحولیاتی کانفرنس 2024 کا انعقاد

گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام ادبی و ماحولیاتی کانفرنس 2024 کا انعقاد

لاہور(محمدزاہدصدیقی)گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام ادبی و ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد بار روم تحصیل بار ایسوسی ایشن چونیاں میں کیاگیا۔جس میں قومی و بین الاقوامی سطح کی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے اسے دوام بخشا۔تقریب کے پہلے مرحلے میں 19 کتابوں کے خالق علم و ادب کے معروف سکالر،ممتاز ماہر تعلیم ، اب تک تیس ہزار سے زائد پنجابی بیت تخلیق کرنے والے پروفیسر محمد عباس مرزا کی کتاب "نگینے” کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ ادبی اعزازات کی حامل شخصیت، افسانہ نگار، کہانی کار پنجابی زبان کے سرخیل محمد الیاس گھمن نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی مہان پنجابی سیوک، پنجاب ہاؤس لہور کے روح رواں، پنجابی زبان تحریک دے آگو تے انتہائی نفیس شخصیت مدثر اقبال بٹ، شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی محمد زاہد صدیقی لاہور، چیئرمین مجلس ماں بولی شکر گڑھ حکیم ارشد شہزاد، ادارہ خیال و فن کے روح رواں ممتاز راشد لہوری، سفیر انجیر ڈائریکٹر جوائنٹ فورسز سکول چیچہ وطنی ریاض حسین ہوشیارپوری، شکرگڑھ سے پنجابی شاعر بشیر کمال، ہسٹورین ،ریسرچ سکالرادیب،ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد ایوب تھے۔ شجر یار محمد اقبال، منشا ساجد، عبد القدوس کیفی، شریف ارشد، راحیل جہانگیر، مظفر کھوکھر، ندیم عباس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر محمد عباس مرزا کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے دوسرے مرحلے میں مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا۔جس کی صدارت پروفیسر محمد عباس مرزا نے کی۔ تقریب کے تیسرے مرحلے میں ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے شجر یار، شجر دوست، ماحول دوست شخصیات نے پاکستان میں شجر کاری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں، سموگ، آبی و فضائی آلودگی، آلودگی پھیلانے کا باعث بننے والے پرائیویٹ سیکٹر کی شجر کاری میں عدم دلچسپی، محکمہ ماحولیات، جنگلات اور انتظامیہ کا کردار، مخیر حضرات کی دلچسپی، ماحول کو بہتر بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے احباب کی حوصلہ افزائی کا فقدان، ایسےموضوعات زیر بحث آئے اور مستقبل کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی اور اس نوبل کاز پر متحد ہو کر اسے آگے بڑھانے کا عہد کیاگیا۔ اس میں شجر دوست وھاڈی وقاص چوہدری،شجر یار وھاڑی میاں محمد اقبال، شجر دوست اور سپیشل پرسن رہنما پاکپتن شبیر بابر،سفیر انجیر ریاض حسین ہوشیار پوری اور ان کی ٹیم سفیر انجیر صفدر علی گجر، شبیر احمد عثمانی،حافظعبدالمتین۔فرزند چونیاں و گرین ہیرو محمد منشا ساجد اس پینل ڈسکشن میں شامل تھے۔ تقریب کے چوتھے اور آ خری مرحلے میں گڈ وشرز پاکستان کی جانب سے پروفیسر محمد عباس مرزا کی کتاب”ٹونباں” ،ممتاز راشد لہوری کی کتاب”آسودگی” ارشاد حسین ڈیروی کی کتاب”قلم سے علم تک” اور ڈاکٹر محمد ایوب کی کتاب” کاغان وادی کو بہترین کتاب ایوارڈ سے نوازا گیا۔قانون وانصاف میں اسعد جمال اکبر ایڈووکیٹ صدر بار چونیاں، مدثر اقبال بٹ اور چوہدری الیاس گھمن کو پنجابی سیوک،چوہدری محمد اشفاق،ملک مظفر کو تنظیمی سیوک، دانش شریف اور الماس کھوکھر،کو کھیل وثقافت،عبیدالرحمان اور عدیم الرحمن کو روشن پاکستان،قاضی محمد شفیق ایڈووکیٹ کو مشیر شجر کاری،محمد رفیع بھٹہ کو فروغ سیاحت، حکیم فریاد افضل رانا، محمدزاہدصدیقی، محمداکرم فوجی، مشتاق قمر، چوہدری راحیل جہانگیر، کامران اشرف کو صحافت، خضر ولی چشتی، وواص چوہدری،شبیر بابر بابر الیاس،شںیر احمد عثمانی حافظ عبدالمنان، میاں محمد اقبال،صفدر علی گجر، ریاض حسین ہوشیارپوری کو ماحول دوست ،رانامحمد اسلم سپیشل ایجوکیشن، گڈ وشرز ایوارڈز اور دیگر تمام شرکاء بالخصوص محمد جاوید اختر ،محمد سعید ادریس سوہلہ ایڈووکیٹ، چوہدکری فیصل اکرم ایڈووکیٹ ، محمد نفیس ساجد عرفان اشرف، محمد عاطف بھٹی،کوتعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button