میڈیکل سٹاف کی غفلت سے لیبر روم میں حاملہ خاتون نے میڈیکل عملہ کے بغیر ہی بچی کو جنم دیے دیا
میڈیکل سٹاف کی غفلت سے لیبر روم میں حاملہ خاتون نے میڈیکل عملہ کے بغیر ہی بچی کو جنم دیے دیا
کوڑے دان میں گرنے سے بچی زخمی ہو گئی بلی کے حملے نے موبائل فون پر مصروف نرسنگ عملہ کو ہوش دلایا
لاہور ( میاں عامر احمد شیخ) غریب فیکٹری ورکر منیر حسین اپنی حاملہ بیوی کو پنجاب سوشل سیکیورٹی ہسپتال مانگا رائیونڈ روڈ لایا منیر حسین کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد اس کی بیوی کو لیبر روم میں لٹا دیا کہ ابھی ڈلیوری کا وقت نہیں ہوا لیکن پانچ منٹ بعد خاتون نے بغیر میڈیکل عملہ کے ہی بچی کو جنم دے دیا مبینہ طور پر سٹاف نرس موبائل فون میں مصروف تھی جس کیوجہ سے نومولود بچی کوڑے دان میں گر کر زخمی ہو گئی خاتون کے چیخنے چلانے کا نرس پر کوئی اثر نا ہوا بلی نے نومولود بچی پر حملہ کیا تو نرس کو ہوش آیا ہسپتال عملہ نے بچی کے چہرے پر زخموں کو ٹانکے لگا کر تشویشناک حالت میں پنجاب سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان چونگی لاہور بھجوا دیا متاثرہ خاتون کے شوہر منیر حسین نے ایم ایس کو کاروائی کیلئے درخواست دے دی ہے پنجاب سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمران راٹھور نے انکوائری کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ڈاکٹر عمران راٹھور کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب پائے جانیوالے عملہ کو سخت سزا دی جائے گی ۔۔