پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی ملی بھگت ، جگہ جگہ منی آئس کریم کمپنیاں کھل گئیں
پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی ملی بھگت ، جگہ جگہ منی آئس کریم کمپنیاں کھل گئیں
بہاولپور (اللہ وسایا ہاشمی )بہاولپور ٹبہ بدر شیر ویگن اسٹینڈ والی گلی چوراہی چوک بیماری بانٹنے والی فیکٹری ایس کریم نے انڈسٹری کا روپ دھار لیا کئی مرتبہ فوڈ والوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نوٹس میں لانے کے باوجود بجائے کاروائی کرنے کے وہ اپنے حصے کا مال پانی لے کر مزید بیماریاں بانٹنے کی اجازت دے دی اپ خود یہ فیکٹریاں چیک کریں جس میں یہ انتہائی ناقص مٹیریل سے تیار ہونے والی کلفیاں اور ائس کریم اور ناقص صفائی کے انتظامات دیکھ کر اپ اندازہ لگا سکیں گے ہمارے بچوں کو کس حد تک خطرناک بیماریاں لگ سکتی ہیں جو یہ متعلقہ اداروں نے ان کو بیماریاں بانٹنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہوا ہے کیا ان کے بچے نہیں ہیں یہ اپنے بچوں کو ایسے ہی ناقص چیزیں کھلاتے ہیں اس جگہ یہ اٹھ سے دس فیکٹریاں یہ بیماریاں بانٹ رہی ہیں اب تو یہ علاقہ جیلی ائس کریم جیلی کلفیاں بنانے میں انڈسٹری کا روپ دھار چکا ہے محترمہ مریم نواز صاحبہ وزیراعلی پنجاب جناب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جناب کمشنر بہاولپور جناب ڈپٹی کمشنر بہاولپور کب صحت مند پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا یا پھر ایسے ہی ایسی بیماریاں بانٹنے والی جو کہ ٹبہ بدر شیر میں جاری و ساری ہے فیکٹریاں ائس کریم کلفیاں بنانے والی کو خطرناک بیماری بانٹنے کا سرٹیفیکل جاری کیا جاتا رہے گا یا پھر ایسی مضر صحت فیکٹریوں کو بند کیا جائے گا اگر بند کیا جائے گا تو پھر کب کیا جائے گا سیاسی اور سماجی حلقے کا مقامی انتظامیہ سے مطالبہ ہے ایسی مضر صحت ائس کریم بنانے والی فیکٹریوں کو بند کیا جائے تاکہ ہمارے بچے مختلف بیماریوں سے بچ سکیں