11 کاروائیوں میں 76 کلو سے زائد منشیات اور 580 لیٹر شراب برآمد، 15 ملزمان گرفتار
11 کاروائیوں میں 76 کلو سے زائد منشیات اور 580 لیٹر شراب برآمد، 15 ملزمان گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ )لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.4 کلو آئس برآمد،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملیشیا جانے والے 3 مسافروں سے 1.1 کلو کیٹامائن 201 گرام ہیروئن اور 969 گرام کیفین برآمد،پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 290 گرام ہیروئن برآمد،کراچی ایئرپورٹ پر نیوزیلینڈ کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 1 کلو آئس برآمد،لسبیلہ میں اوتھل روڈ کے قریب 3 ملزمان سے 40 کلو چرس برآمد،پنجگور سے 20 کلو چرس اور 580 لیٹر شراب برآمد،ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد،اسلام آباد میں دو مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان سے 2.9 کلو چرس اور 100 گرام افیون برآمد،جی ٹی روڈ پشاور پر افغان باشندے سے 1.2 کلو افیون اور 250 گرام آئس برآمد،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو ملزمان کے پیٹ سے 59 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ترجمان اے این ایف