لاہور :تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گینگز کے ارکان دھر لیے گئے
لاہور :تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گینگز کے ارکان دھر لیے گئے
لاہور (کرائمزپوائنٹ )ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی بدنام زمانہ شاہد ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 10 موبائل فون مبلغ 2 لاکھ روپے کیش ایک پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد ،ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی دورداتیں کیا کرتے تھے ،ملزمان کا شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہد اور اس کا ساتھی خورشید شامل مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن میں کر دیا گیا ،ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ سول لائن نسیم خان اور پولیس ٹیم کو کامیاب کاروائی کرنے پر شاباش ،سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان