علاقائی خبریں

الہ آباد ، ممنوعہ نشہ آور ادویات دھڑلے سے جاری ، نوٹس کی اپیل

الہ آباد (کرائمز پوائنٹ )الہ آباد بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کی بھرمار ۔نشہ آور اور ممنوع میڈیسن کی فروخت دھڑلے سے جاری انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئی (تفصیل کے مطابق) الہ آباد و ملحقہ درجنوں دیہاتوں میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کی بھرمار جہاں نان کوالیفائیڈ عملہ سارا دن پریکٹس کرنے میں مصروف ہے اور ممنوع میڈیسن جن میں نشہ آور ۔ سٹیرائیڈز اور جنسی ادویات والی میڈیسن کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے متعلقہ حکام نے ماہانہ نذرانہ کے عوض مبینہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تلونڈی و گردونواح میں چند ایک بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئ جن کو دوسرے ہی روز مبینہ طور پر دوبارہ پریکٹس کرنے کی اجازت دے دی گئی مقامی شہریوں نے حکام بالا سمیت ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے نوٹس لینے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کیخلاف بلا امتیاز کارؤائی اور ممنوع میڈیسن کی فروخت کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button