لاہور :شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
لاہور(کرائمز پوائنٹ)لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی،کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ اور سینئرافسران نے نماز جنازہ ادا کی،سی سی پی او لاہور نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی، کانسٹیبل غلام رسول کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ،شہید کانسٹیبل کے قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور۔شہید کانسٹیبل غلام رسول نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ، محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔سی سی پی او لاہور
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر،ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران اور سینئرافسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول نے ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر کانسٹیبل غلام رسول کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شہید کانسٹیبل غلام رسول کا تعلق شرقپور سے تھا،شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹااور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورمحکمے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔سی سی پی اولاہورنے کہا کہ کانسٹیبل غلام رسول نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل ِ خانہ کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔