کرائمز
ڈسکہ :خاتون سمیت چار ملزمان نے دو لڑکیوں کواغواکرلیا گیا
ڈسکہ(نعیم مقصود) اغوا کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار ملزمان نے دو لڑکیوں کواغواکرلیا تھانہ موترہ کے علاقہ دوگل کے ظفر کی ہمشیرہ گھرسے باہر گئی توواپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کی تو گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری ہمشیرہ کو ملزمان سلطان‘مریم اور دو نامعلوم اغواکرکے لے گئے ہیں جبکہ ڈسکہ کے وارث کی بیٹی سہیلی کے گھرگئی توواپس نہ آئی اس کونامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے