کرائمز

مالک کی غیرموجودگی ،5 کروڑ کی اراضی جعلسازی سے منتقل کر دی گئی

چوک سرورشہید (مرزا شہزاد بیگ )لینڈر یکارڈ اراضی سنٹر کا کارنامہ، نادرا بائیو میٹر ک کو بھی مات دے دی، مالک کی غیر موجودگی میں اسکی فردملکیت جاری کرکے پانچ کروڑ سے زائد مالیت کا رقبہ دوسرے نام منتقل کردیا۔ مالک اراضی صدمے سے بے ہوش، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے لینڈ ریکارڈ سنٹر بنایا تھا کہ فراڈ کا خاتمہ کیا جائے اور فروخت کنندہ کی بائیومیٹر ک ہونے کے بعد ہی رقبہ مشتری کے نام منتقل ہوسکے۔ اور یہ نظام کامیابی سے جاری تھا لیکن محکمہ مال چوک سرورشہید اور لینڈ ریکارڈ سنٹر چوک سرورشہید نے نادرا بائیومیٹر ک کو بھی مات دے دی اور چک نمبر567/TDA کے رہائشی جاوید اقبال ولدرحمت علی قوم آرائیں کی ملکیت اراضی کو اسکی مرضی اور اس کی غیرحاضر میں فرد ملکیت جاری کرکے رقبہ کو عمران جاوید ولد بشیر احمد قوم آرائیں کے نام منتقل کردیا۔ جاوید اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے عمران جاوید نامی شخص کے ساتھ معاہدہ بیع تو کیا تھا لیکن مشتری مطابق وعدہ نہ آیاتھا اور تحصیلدار کے پاس حاضری کا ریکارڈ بھی درج ہے لین اراضی سنٹر مظفرگڑھ میں تعینات گل زمان نے میری غیر موجودگی میں چوک سرورشہید کی بجائے مظفرگڑھ سے فراڈ کرکے مورخہ 6-04-2024 کودن 3:48 بجے فرد ملکیت جاری کرائی مورخہ 08-04-2024 کو میری غیر موجودگی میں چوک سرورشہید میں تحصیلدار کے پاس رقبہ کا انتقال نمبر1332 ہوگیا اور مورخہ 17-04-2024 کو انتقال کو پاس بھی کیا گیا۔ جس کا مجھے اور میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں ہے۔ اتنا بڑا فراڈ اتنا بڑا دھوکہ اور ملزمان نے میرے رقبہ پر زبردستی قبضہ بھی کرلیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اراضی کا اصل مالک صدمے بے ہوش بھی ہوگیا۔ جاوید اقبال نے تھانہ چوک سرورشہید میں درخواست دے دی ہوئی ہے۔ جبکہ جاوید اقبال نےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ اتنے بڑے دیدہ دانستہ فراڈ کے ذمہ داران کو فوری کٹہرے میں لایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button