کرائمز

جنڈ:افسران کی آشیر بار، ایل ایس کے خلاف انکوائری کھوہ کھاتے

جنڈ((چودھری مرید حسین باجوہ) لائن سپرنٹنڈنٹ عبدالسمیع کی کرپشن کےخلاف کاروائی تاخیرکاشکار، ایس ڈی اواکرام اللہ خان کی آشیرباداور ملی بھگت حاصل ہونے مزید کرپشن جاری، متاثرین ابھی تک رشوت کی صورت میں وصول کی گئی اضافی رقم واپس ملنے سے قاصر تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ جنڈ کے موضع گلیال کی آبادیوں ہستانوالی اور ڈھوک مندوال جو بجلی کی سہولت سے محروم تھے میں 114 نئے میٹرزکےکنکشنز لگانے کے لیے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس میں 9720 روپے کے حساب سے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے گئے جبکہ صارفین سے 15000 ہزار سے 20000 ہزار روپے تک فی کس وصول کیے گئے جبکہ تارکے پیسے علیحدہ سے وصول کیے گئے جس پر عوام علاقہ نےنمبردارعبدالمجید۔محمدرفیق ۔حافظ اعجاز ۔محمد عرفان ۔ملک شیراحمد ۔احمدخان ۔شکیل احمد ۔حافظ محبت خان ۔سبطین ۔حافظ آصف اور محمدعرفان میں بھرپور۔حافظ ذیشان ۔ملک اکرم ودیگر نے شدیداحتجاج کیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز ۔آئیسکو چیف ۔ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال اور ایم پی اے ملک اعتبارخان کھنڈا وارباب اختیارسےکرپٹ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاگیا اس سارے معاملے پرایس ڈی اوجنڈ اور ایل ایس عبدالسمیع نے میڈیاکو موقف دینے سے راہ فرار اختیار کی تھی الیکٹرانک۔پرنٹ وسوشل میڈیاپرصحافی برادری کی جانب سے اجاگر کرنے اور اعلی ایوانوں تک پہنچانے کےباوجود ابھی تک متاثرین کو اضافی پیسے رشوت کی صورت میں واپس کیے گئے اور نہ ہی ذمہ داروں کو سسپینڈ کرکے کاروائی کی گئی ذرائع کے مطابق واپڈاکےان کرپٹ افسران کو بچانے کے لیے سیاسی شخصیات سرگرم ہیں جسکی وجہ سے یہ مزید نئی آبادیوں میں بھی رشوت کیصورت میں اضافی پیسے وصول کرکے میٹرز لگانے میں مصروف عمل ہیں عوام علاقہ نے کرپٹ عناصر کیخلاف ایکشن لیکرکاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button