کرائمز
پولیس کے خلاف خواجہ سرائوں کے احتجاج کا معاملہ، دو اہلکار معطل
گجرات(مرید حسین باجوہ )تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے خلاف خواجہ سرائوں کے احتجاج کا معاملہ۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا واقعہ پر سختی سے نوٹس،ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے شفاف انکوائری کی جا رہی ہے،انکوائری رپورٹ میں واقع کے ذمہ داران دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا : اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ،قانون ہاتھ میں لینے والے خواجہ سراؤں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ۔ ڈی پی او ،محکمہ کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں ۔ ڈی پی او