کرائمز

اسلام آباد ، کومبنگ آپریشن ، متعدد گرفتار ، اسلحہ ، منشیات برآمد

اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ )تھانہ سیکرٹریٹ اور گولڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن ، سرچ آپریشن کے دوران 104 گھروں ، 29 گاڑیوں ، 48 موٹرسائیکلوں اور 173 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ سیکرٹریٹ اور گولڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 104 گھروں ،29 گاڑیوں ، 48 موٹرسائیکلوں اور 173 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا،جبکہ ایک 9MM پسٹل، ایک پسٹل 30بور، 210 گرام ائس، 545گرام ہیروئن ،530 گرام چرس اور بغیر کاغذات 03 موٹر سائیکل ،ایک گاڑی کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیا گیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ ،” پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15ایپ پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button