کرائمز

ایس ایچ اورجانہ انسپکٹر سرفراز اور SHOچٹیانہ SIوسیم کو چارج شیٹ جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (کرائمز پوائنٹ )آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،ناقص کار کر دگی پر ایس ایچ اورجانہ انسپکٹر سرفراز اور SHOچٹیانہ SIوسیم کو چارج شیٹ جاری ،کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال اور عوامی شکایات پر کنسٹیبل بابر نواز 1218نائب ریڈرSDPOآفس پیر محل، کنسٹیبل سمیع اللہ 1211کنسٹیبل قمر عباس 485نائب ریڈر و ڈرائیور SDPOگوجرہ کلوز ٹو ریجن آفس فیصل آباد کر نے کے احکامات جاری، محکمہ میں سزا اور جزاء کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ڈاکٹر محمد عابد خان ،کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے والے پولیس افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کر نا ہو گا۔ڈاکٹر محمد عابد خان،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کا ل یا درخواست پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے ڈاکٹر محمد عابد خان ،ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن عورتوں کو تحفظ فراہم کر نے میں اہم کردارادا کر رہا ہے ڈاکٹر محمد عابد خان ،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کیخلاف آپریشن کو مزید تیز کر یں ڈاکٹر محمد عابد خان ،شاہراؤں کو محفوظ بنانے کیلئے گشت کوُمؤثر اور متحرک کریمنل گینگز کا خاتمہ ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد عابد خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button