کرائمز
ملیر: کباڑ کے گودام پر چھاپہ، مشینیں، چوری شدہ سامان برآمد
ملیر (کرائمز پوائنٹ )ضلع ملیر پولیس کا ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں کباڑ کے گودام پر چھاپہ، مشینیں، چوری شدہ سامان برآمد، ملزم گرفتار،تھانہ ابراہیم حیدری، چشمہ گوٹھ میں گودام سے لوہے و سٹیل کے آئٹم، سکریپ پریسنگ یونٹ و دیگر سامان برآمد،مذکورہ گودام سے ملنے والی مشینیں انتہائ ہیوی ڈیوٹی ہیں اور چوری کے سامان کو خام لوہے میں بدلنے کے کام آتی ہیں،ملزم سے مزید تقتیش کر رہے ہیں کہ لوہا/ سامان کہاں کہاں سے اسکے پاس کٹنگ کیلیے آتا تھا،ملزم سے بڑی وارداتوں کے انکشافات کی توقع ہے، اس ضمن میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ایس ایس پی ضلع ملیر، کاشف آفتاب عباسی،ملنے والے سامان کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ ایس ایس پی ضلع ملیر،ضلع ملیر میں سکریپ کے پس پشت چوری کرنے والوں کو مکروہ دھندہ نہیں کرنے دیا جائیگا۔ ایس ایس پی ملیر