کرائمز
سیالکوٹ :سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار
سیالکوٹ / رنگ پورہ +صدر (کرائمز پوائنٹ )سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار،ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائیاں، سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار ،اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو قتل اور اغواء کے مقدمے میں مطلوب تھے،ملزمان میں محمد سلمان اور وجی الحسن شامل،ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،ملزمان سال 2021 اور 2023 میں قتل اغواء کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے،ملزم محمد سلیمان کے خلاف تھانہ رنگپورہ جبکہ ملزم وجی الحسن کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں مقدمات درج تھے