ڈیرہ غازیخان،متعدد کارروائیاں ، بھاری اسلحہ برآمد ، ملزمان گرفتار
ڈیرہ غازیخان (فہیم فرید تالپور سے)پولیس تھانہ دراہمہ کا جرائم اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی کی ہدایت پر تھانہ دراہمہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران ناکہ بندی اور جرائم پیشہ اشخاص کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز برآمد کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا برآمد شدہ اسلحہ کی تفصیل میں 03 عدد کلاشنکوف ہائے ایک عدد مائوزر 03عدد پسٹل ہائے اور 300 سے زائد گولیاں ایمونیشن برآمد کر کے قانونی کاروائی کی جارہی ہئے۔ ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے کہا ہئے کہ RPOصاحب اور DPO صاحب کی ہدایات اور وژن کے مطابق علاقے کو جرائم سے پاک کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کریں گے