ساہیوال ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جہانزیب کماو پت نکلا، ہو شربا انکشافات
ساہیوال (زین شبیر سے )ساہیوال محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کمرہ نمبر 16 میں موجود جہانزیب کی کرپشن سر چڑھ کر بولنے لگی،ساہیوال ایکسائز کے دفتر میں گاڑیوں کے نمبر لگوانے کے لیے آنے والے افراد سے موٹر سائیکل کے نمبر کے لیے فیس سے اضافی فی کس 2 ہزار روپے رشوت اور فی کس گاڑی والے سے 5 ہزار روپے رشوت وصول کے جانے لگی ،ساہیوال میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں کرپشن سر چڑھ کر بولنے لگی ،ساہیوال محمکہ ایکسائز موٹر ریجسٹریشن میں موجود جہانزیب نامی شخص کی سر عام رشوت خوری ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر سوالیہ نشان
؟؟؟ساہیوال محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کمرہ نمبر 16 میں موجود جہانزیب کی عوام الناس کے ساتھ سر عام رشوت خوری ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پر سوالیہ نشان موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو نمبر لگوانے کے لیے رجسٹریشن فیس کے علاؤہ رینول فیس کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس سے لاکھوں روپے اکٹھے کیے جا رہے ہیں عوام الناس نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اتھارٹی پنجاب سے فوری طور پر کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے