خانیوال ،13لاکھ 50ہزار افراد روڈ ایکسیڈنگ سے زندگی کی بازی ہارچکے
خانیوال/میاں چنوں (مرزا قمر شہزاد) 13لاکھ 50ہزار افراد روڈ ایکسیڈنگ سے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں،ٹریفک قوانین پر عمل کو یقینی بنائیں، موٹروے پولیس،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر17کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میاں چنوں میں ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سٹائلز لگائے گئے تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر این فائیوسینٹرل ٹو مقصود انجم ڈوگر تھے،ورکشاپ میں ڈی ایس پی اشرف عباس،کالج پرنسپل طارق محمود، انسپکٹر نصر اللہ خان،انسپکٹر وسیم خان،سابقہ انسپکٹر مہر نور احمد سمیت موٹر وے پولیس کے دیگر افسران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی،سیکٹر کمانڈر این فائیو سینٹرل ٹو مقصود انجم ڈوگر نے روڈ سیفٹی کے بارے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ ک مطابق ٹریفک حادثات میں 13لاکھ50ہزار سے زائد افراد کی قیمتی زندگیاں ضائع ہوچکی ہیں،اُنکا کہنا تھا روڈ حادثات کی بنیادی وجہ میں 95فیصد انسانی غلطی،پانچ فیصد روڈ انجیئرنگ،مکینکل و ٹیکنیکل فالٹ اور موسم شامل ہیں،اُنکا کہنا تھا آج کے پروگرام کا مقصد سب کو یہ بتانا ہے کہ ایک انسان کی غلطی سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،اسلئے ٹریفک رولز پر عمل ضروری ہے،اس موقع پرایڈ من آفیسر طارق چوہدری نے طلباء وطالبات کو روڈ کراسنگ روڈ کے ساتھ پیدل چلنا,لین مارکنگ،یو ٹرن، موٹر سائیکل رائڈنگ،سیٹ بیلٹ،اورٹیک،موبائل فون کے استعمال سمیت تمام قوانین کے بارے مکمل تربیت فراہم کرتے ہوئے فرضی مشق بھی کی گئیں، آخر میں وحید ٹریڈرز کی جانب سے الیکٹرک بائیک کے بارے طلباء کو بریفنگ دی گئی اور مہم کے تحت وحید ٹریڈرز کے تعاون سے طلباء میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے۔