قصور، میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے سلیبس توڑ کر سریا نکال کر بیچ دیا
مصطفی آباد/ للیانی(حمید قصوری ) محلہ نیواں تھہ مسجد بشیری والی کے ساتھ والے نالے کی میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے سلیبس توڑ کر سریا نکال کر بیچ دیا۔نالے کی اکھاڑ پچھاڑ نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا۔گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔نمازیوں کو مسجد جانے میں شدید دشواری کا شکار۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کے محلہ نیواں تھہ میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے نالے کو اپنے لالچ کیلئے تباہ کردیا۔میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے صفائی کے نام پر نالے کو اکھاڑہ اور اس میں سے نکلنے والا سریا بازار میں بیچ دیا۔نالے کی بندش کی وجہ سے گندہ پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا۔نمازیوں کو مسجد میں جانے کیلئے شدید دشواری کا سامنا ہے۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ عید کے بعد نالے کو تعمیرکر دیا جائے گا۔مگر تاحال کسی قسم کا کوئی کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے ہمارے مکانوں میں دڑاریں پڑنا شروع ہوگئی ہیں۔ مصطفی آباد کے شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کا فی الفور نوٹس لے کر نالے کی تعمیر کی جائے اور سرکاری سریا بیچنے والے ملازمین کا احتساب کیا جائے۔اس حوالے سے جب سی اومیونسپل کمیٹی سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارے ملازمین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔یہ سب پرائیویٹ لوگ کروا رہے ہیں۔