کرائمز

چار سدہ :حساس مقامات پر مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

چارسدہ(رفیق مغل / نمائندہ کرائمز پوائنٹ ) تھانہ سٹی پولیس اور تھانہ بٹگرام پولیس کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ مختلف حساس مقامات پر مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،، آپریشن کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان اور ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں کیا گیا، آپریشن میں ایس ایچ او سٹی مسعود خان، ایس ایچ او بٹگرام واجد خان ، سرکل سٹی، اور شبقدر ایس ایچ اوز، سی ٹی ڈی نفری، لیڈیز پولیس، اور دیگر پولیس نفری نے حصہ لیا،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کےدوران سنگین مقدمات میں مطلوب 5 مجرمان اشتہاری ،دوسہولت کار ،ایک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ،21 مشتبہ افراد سمیت منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار ،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر207گرام ائس،تین پستول اور ایک بندوق بمعہ کارتوس برآمد ،جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت36 گاڑیوں اور37 افراد کی ویری فیکیشن کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button