کامونکے ایسوسی ایشن آف میڈیسن کے سالانہ انتخابات کا انعقاد
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)کامونکے ایسوسی ایشن آف میڈیسن کے سالانہ انتخابات ڈاکٹر عمران ادریس صدرطیب حنیف جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کامونکے ایسوسی ایشن آف میڈیسن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024 2025 _ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں یونین کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی صدر کے عہدے کے لیے دو امیدوارن ڈاکٹر عمران ادریس اور ڈاکٹر عتیق الرحمن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ڈاکٹر عمران ادریس 24ووٹوں سے 13 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے اور مدمقابل امیدوار ڈاکٹر عتیق الرحمن 11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،طیب حنیف جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کی نشستوں پر علی حسن اشرف اور ابو ہاشم امین کامیاب قرار پائے الیکشن کے تمام عملے نے چیئرمین الیکشن بورڈ اختر مغل سمیت ممبران محمد عظیم اور اختر شیرازی کی قیادت میں بہترین فرائض سر انجام دیئے۔