شہریوں پر تشدد اور تذلیل کی ویڈیو وائرل ، مقدمہ درج
شجاع آباد(کرائم رپورٹر)شجاع آباد پولیس نے شہریوں پر تشدد اور تذلیل کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے 02 مرکزی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے۔ اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت تھانہ صدر جلالپور پیر والا ملتان میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی نے ویڈیو وائرل ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے جس پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کی سربراہی میں ملزمان کو ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل جلالپور پیر والا بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور پیر والا حبدار حسین نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں اجمل ولد الہی بخش اور الطاف حسین ولد شمیر شامل ہیں ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری نذر حسین ولد حاجی محمد سکنہ موضع کرمو والی جلالپور پیر والا کی مدعیت میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات کے تحت تھانہ صدر ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے زمین کے قبضہ کے معاملے پر متاثرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، منہ کالا کیا، موچھیں اور بال کاٹے اور تذلیل کرتے رہے سی پی او ملتان صادق علی نے کہا کہ کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔