کرائمز

شراب فروشی کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

شجاع آباد (کرائم رپورٹر) شجاع آباد تھانہ صدر پولیس نے شراب فروشی کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا دو شراب فروش قابو کر لیے تھانہ صدر پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اڈا ساندی والا سے گھیرا ڈال کر شراب فروش موضع گنویں کوٹھی بستی ڈھائے والا کے رہائشی محمد عاقب اللہ دتہ کینرا کو قابو کر کے بیس لیٹر شراب برآمد کر لی تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کنویں کوٹھی بستی چاہ ڈھائے والہ میں دوسری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی سے سو لیٹر کچی شراب اور لہن برآمد کر لی تھانہ صدر پولیس نے ازان اللہ ڈتہ پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج تھانہ صدر پولیس نے دونوں شراب فروش ملزمان کو پابند سلاسل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button