کرائمز

اوکاڑہ پولیس نےعید کے موقع پر منشیات فروشوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے

اوکاڑہ ( عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ پولیس نےعید کے موقع پر منشیات فروشوں کے عزائم خاک میں ملا دئے۔ پولیس کے چھاپے پر چھاپے۔ 07 منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے 05 کلو 430 گرام چرس برآمد ، کچی شراب سمیت چالو بھٹیوں سے 700 لیٹر شراب برآمد ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد عرف اللہ رکھا گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 240 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم محسن علی کے قبضہ 01 کلو 480 گرام چرس برآمد ، تھانہ بصیر پور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین اور علی رضا کوگرفتار کر لیا ، ملزم امین کے قبضہ سے 01 کلو 250 گرام جبکہ ملزم علی رضا کے قبضہ 01 کلو 460 گرام چرس برامد ،تھانہ حویلی لکھا پولیس نے ملزم محمد خاں کو شراب کی چالو بھٹی سمیت گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سےکشید کی گئی 500 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ملزم محمد شریف کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب برآمد ، تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے ملزم محمد امتیاز کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب برآمد کر لی ،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے اوکاڑہ پولیس ڈرگ فری پنجاب کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیےگی #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button