کرائمز
طالب علم کے اغواء کا ڈراپ سین ، 17 سالہ طالب علم بازیاب
اوکاڑہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)طالب علم کے اغواء کا ڈراپ سین ، تھانہ شیر گڑھ پولیس کی بڑی کامیابی ، 17 سالہ طالب علم بازیاب ،ایس ایچ او شیر گڑھ اختر خاں کی سربراہی میں کارروائی ،تفصیلات کے مطابق 30 مئی 2024 کو 17 سالہ طالب علم وقاص گھر سے ٹیوشن کے لیے گیا جو حسینی موڑ شیر گڑھ سے واپس نہ آیا ،تھانہ شیر گڑھ پولیس نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے وقاص کو تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد سے برآمد کیا ،بچے کو با حفاظت والد کے حوالے کر دیا طالب علم وقاص تاندلیانوالہ ہوٹل پر کام کرنے لگ گیا تھا ،والد علی شیر نے بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شیر گڑھ میں درج کروا رکھا تھا،ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے