کرائمز

ہمہ وقت اپنی تحصیل کی عوام کے کوشاں ہوں: محمد اویس مانگٹ

چوک سرور شہید( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل انتظامیہ چوک سرور شہید عید کے دوسرے روز بھی متحرک اسسٹنٹ کمشنر محمد اویس مانگٹ اپنی نگرانی میں تحصیل کے مختلف وارڈز و یونین کونسلز کا وزٹ کرکے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہےتفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کو آلائشوں سمیت گندگی سے بالکل صاف ستھرا رکھنے کیلئے بر وقت اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔عید کے دوسرا روز بھی اسسٹنٹ کمشنر محمد اویس مانگٹ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا کاشف رضا کی نگرانی میں تحصیل کے مختلف وارڈز و یونین کونسلزکا وزٹ کرکے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اویس مانگٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے آلائشوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی آلائشوں کے ساتھ ساتھ بعد ازاں سپرے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جبکہ کوٹ ادو روڈ پر شکایت سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے آلائشوں سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ کیا جائے گا میں ہمہ وقت اپنی تحصیل کی عوام کے کوشاں ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button