کرائمز

متاثرہ کا پکار 15 پر کال کرنا جرم بن گیا،خاطر تواضع کے بعد صلح

اوچ شریف(شھزاد خلیل سے ) متاثرہ کا پکار 15 پر کال کرنا جرم بن گیا، چھت پر بغیر اطلاع کے چڑھنے سے منع کرنے پر ہمسائیوں نے شہری کی درگت بنا ڈالی . تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت پر پردے کی اطلاع کے بغیر چڑھنے سے منع کرنے پر پڑوسی طیش میں آگئے اور یتیم متاثرہ کی درگت بنا ڈالی جس پر متاثرہ محمد معاویہ عرف سانول نے پکار 15 پر کال کی اور نیکے تھانیدار ناصر شھزاد کانسٹیبل کے ہمراہ موقع پر آنا عید کے دوسرے دن ناگوار گزرا متاثرہ اور ملزمان پارٹی کے دو آدمی لیکر تھانے آگئے تھانے پہنچتے ہی ملزمان کی طرف سفارشی موجود تھے اور نیکے تھانیدار کی مٹھی گرم کردی پھر نیکے تھانیدار ناصر کی پھرتیاں مدعی کو صلح کیلئے دباؤ ڈالنے لگا نیکے تھانیدار کے بار بار اسرار پر مدعی نے ایک نہ مانی تو نیکے تھانیدار نے مدعی اور ایک ملزم کو حوالات میں بند کرنے کا کہہ کر دونوں کو ریکارڈ روم میں بیٹھا کرچلا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ نائب محرر توقیر لنگاہ نے کانسٹیبل کو حکم دیا کہ اگر یہ صلح نہیں کرتے تو ان کی خدمت کریں کانسٹیبل نے مدعی سے پوچھا کہ صلح کرتے ہو تو مدعی کے انکار پر متاثرہ اور ایک ملزم کی لتر پریڈ سے خوب درگت بنائی اور دونوں کو حوالات میں بند کردیا مہتمم تھانہ لطیف جھورڑ آئے اور وہ بھی بار بار صلح پر زور دیا تو مدعی نے کہا جیسے آپ کی مرضی باقی ملزمان نے سراسر زیادتی کی ہے باقی جو آپ کا حکم ہو سر آنکھوں پر میں حاضر ہوں مہتمم تھانہ لطیف جھورڑ نے نائب محرر توقیر لنگاہ کو بلایا اور کہا کہ انکی سادہ کاغذ پر تحریر کرکے چھوڑ دو اب تحریر ہوگئی اور نائب محرر نے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے ایک ایک سیانہ بندہ بیٹھا رہے باقی سب چلے جائیں اب توقیر کہتا ہے کہ عیدی دو اور اپنے بندے لے جاؤ عیدی وصول کرنے کے بعد کہا کہ نیکے تھانیدار ناصر شھزاد کے پاس جاؤ پھر نیکے تھانیدار نے دونوں پارٹیوں سے عیدی وصول کی اور دونوں کو چھوڑ دیا اب باہر جانے لگے تو سنتری نے گیٹ پر روک لیا اور رہی سہی کسر باقی جیب صاف کرکے پوری کردی یوں معاملہ اختتام ہوا اور یوں یتیم مدعی سانول روتا ہوا گھر گیا مگر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ماں کی طرح یتیم بھی بد دعا نہیں دیتا…

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button