لاہور : ڈاکوؤں نے ات مچا دی ، 23گھروں کا صفایا
لاہور(ارسلان تیموری )عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی224وارداتیں رپورٹ ،،پولیس زرائع کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں چور شہر کے مختلف علاقوں میں چوروں نے23گھروں سے کروڑں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اڑے ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 14افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز اورمختلف مقامات پر3شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی، جھپٹا مار کاروائیوں میں ڈاکو27شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 30موٹرسائیکلیں ، 2دیگر وہیکل چوری ہو گئیں اور متفرق چوری کی 125ورداتیں رپورٹ ہوئیں اس کے علاؤہ پولیس کی جانب سے:ناجائز اسلحہ کے13منشیات کے8مقدمات درج کیے گئے اور آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کاروائیوں میں49 اشتہاری اور43عدالتی مفرور گرفتار کر لیے