کرائمز

اغوا برائے تاوان ، کم عمر نوجوان رانا حماد کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا

لاہور(ارسلان تیموری ) تھانہ برکی کے علاقہ میں واقعہ نجی سوسائٹی سے تاوان کے لئے اغواء ہونے والے کم عمر نوجوان رانا حماد کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا اغواء کاروں نے ویڈیو کال پر حماد کو دکھایا اور تاوان کا مطالبہ کیا انوسٹی گیشن پولیس برکی نوجوان کو بازیاب کروانے میں ناکام ہو گئی ورثاء نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپیل کر ڈالی بتایا گیا ہے کہ برکی کے علاقہ میں واقعہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 18 سالہ نوجوان رانا حماد کو نامعلوم اغواء کار اپنے ساتھ لے گئے اور ویڈیو کال کے ذریعے والدین سے تاوان کا مطالبہ کرنے لگے پولیس نے دو افراد کو تفتیش کے لئے گرفتار تو کیا لیکن تاحال حماد کو بازیاب کروانے میں ناکام رہے ملزمان حماد کو ساتھ لئے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں گھوم رہے ہیں ورثاء انوسٹی گیشن پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہ ہیں اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے استدعا کر رہے ہیں کہ ان کے بچے کو بازیاب کروایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button