مردان :سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک
مردان(کرائمز پوائنٹ )چوری،راہزنی،منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک۔ پولیس نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ایس پی سٹی شفیع الرحمان کے نگرانی اور ایس ایچ او سٹی عبدالسلام خان کی قیادت میں تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ضلع ہذا کے متعدد تھانہ جات کو راہزنی،چوری،منشیات فروشی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم جواد ولد رحم زر ساکن افضل کالونی لیبر کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔اشتہاری ملزم نے پولیس چھاپہ مار پارٹی کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس کی جوابی کارروائی سے اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ہلاک اشتہاری ملزم سے اسلحہ پستول قبضے میں لیکر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ہلاک شدہ اشتہاری ملزم تھانہ سٹی،صدر، ساڑو شاہ اور تحت بھائی پولیس کو 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔