کرائمز

مردان انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

مردان(فلک شیر سے )مردان انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی,بھیک کی لعنت کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے۔ فیاض خان شیرپاو، ڈپٹی کمشنر مردان۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاٶ نے عوامی شکایات پرفوری نوٹس لیتے ہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان سعید اللّٰہ جان اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مردان کے عملے کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف مقامات سے 10 بھکاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جبکہ مزید بھکاریوں کیگرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گداگری باقاعدہ ایک پیشہ بن گیا ہے اور اس پیشہ میں لوگ جوک در جوک شامل ہورہے ہیں ملک کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہر اور قصبے بھی اسکا شکار ہورہے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جہاں کہی بھی اُن کو بھکاری بھیک مانگتے ہوئے نظر آئے فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 0937.9230048 پر رابطہ کرئے تاکہ ضلع سے بھیک کی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button