کرائمز

مردان میڈیکل کمپلیکس میں گاڑیوں سے گیٹ پر ٹیکس وصولی کا انکشاف

مردان(فلک شیر )مردان میڈیکل کمپلیکس میں اندر جانے والی گاڑیوں سے گیٹ پر ٹیکس وصولی کا انکشاف ،ہسپتال کے اندر ایک اور پارکنگ قاٸم ،مریض وارڈ کے قریب ڈراپ کرنے والی گاڑیوں سےھسپتال میں وصولی جاری۔ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشاٸی۔شہریوں کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس مین گیٹ سے داخل ھونے والی گاڑیوں جن میں بے نظیرچلڈرن ھسپتال اور گاٸنی و لیبر روم کیلٸے مریض لاٸے جاتے ہیں سے ہسپتال کے اندر پارکنگ کے نام پر وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔زراٸع کے مطابق ھسپتال کے احاطے میں اندر مریض لانے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصولی جاری ہے اور گاڑیاں پارک کرنےکیلٸے ھسپتال کے اندر دوسری غیرقانونی پراٸیویٹ پارکنگ قاٸم کی گٸی ہے۔شہریوں نے وزیراعلی آمین گنڈاپور سے مطالبہ کیا ہے ایم ایم سی ہسپتال کے اندر غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے غیرقانونی وصولی پر پابندی عاٸد کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button