پاک فوج کے شمالی و جنوبی وزیرستان میں جرگے
لاہور(ارسلان تیموری)پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں عمائدین سے جرگے جاری ہیں جن میں تحصیل دتہ خیل میں مقامی بریگیڈ کمانڈر، سول انتظامیہ اور علاقہ کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا جس میں علاقہ میں امن و امان کی اہمیت و ضرورت کو مدنظر رکھتے مل کر کوشش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جنوبی وزیرستان کے علاقہ دتہ میں مقامی یونٹ کمانڈر اور عمائدین علاقہ کے مابین جرگہ میں امن و امان کی اہمیت کے بارے بات چیت ہوئی شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ جھالر فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر اور شرق خیل کے ملک و مشران کے مابین جرگہ ہوا جس میں نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور مشتبہ افراد کی رہائی متعلق بات چیت کی گئی پاک فوج کے وادی تیراہ،خیبر کے علاقہ ماستک اور سانڈانہ کے علاقوں میں لگائے گئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپس میں 1971 مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرتے ادویات بھی دی گئیں جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے ہنگو میں منعقد یوتھ کنونشن میں صدارت وشرکت کی اور جاگے گا جوان بدلے گا پاکستان کے نام سے اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے جرگہ ہال میں ہنگو یوتھ کنونشن سے خطاب بھی کیا خطاب میں جی او سی نائن ڈویژن کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جوانوں کی تربیت کے لئے بہتر معاشرے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے جس کے لئے نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے اور قوانین پر عمل کرنا چاہئے میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے جس سے پہلے امن اور پھر خوشحالی آئے گی معاشرہ میں قانون کی حکمرانی اور انصاف ہونا چاہئے مختلف مذاہب کے لوگ دنیا میں ایک ساتھ رہتے ہیں لیکن ہم اپنے مسلک کے مسلمانوں کو برداشت نہیں کرتے ہم نے امن کو آگے لے کر جانا ہے دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور ہم نے اس کا قلع قمع کرنا ہے اگر معاشرہ ساتھ کھڑا ہو جائے تو دہشتگرد کچھ بھی نہیں کر سکتے میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے مزید کہا دشمن ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ملک پاکستان کو اندر سے توڑ کر فوج اور عوام پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرے اگر عوام فوج کے ساتھ نہ ہوتی تو فوج آج یہ جنگ نہیں جیت سکتی تھی پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ بے پناہ محبت رکھتی ہے جبکہ کچھ لوگ اسلام کے نام پر فتنہ پھیلا رہے ہیں کنونشن کے بعد ڈی سی اورکزئی ،ڈی سی ہنگو،ڈی پی او ہنگو اور امن کمیٹی سے الگ الگ ملاقاتوں میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالہ سے بات چیت ہوئی مہمند ایجنسی میں واقعہ اسلامیہ مہمندیہ میں مقامی سکیورٹی حکام کی جانب سے 450 طلباء میں سٹیشنری ،بیگ اور تحائف تقسیم کرتے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ ٹانک کے علاقہ جنڈولہ میں مقامی ونگ کمانڈر نے علاقہ میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پکنک پوائنٹ کا افتتاح کر دیا جس کی افتتاحی تقریب میں مقامی ملک و مشران نے خصوصی شرکت کی ڈیرہ اسمعیل خان کے پولیس کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید چوہدری نے آمد کی اور محرم الحرام کی سکیورٹی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے نئے تعمیر شدہ سنٹر کا دورہ کیا دورے کے دوران پولیس حکام نے میجر جنرل ہارون حمید چوہدری کو محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی معلومات دیں اور پولیس کے فول پروف انتظامات کی وضاحت کی آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل ہارون حمید چوہدری نے پولیس لائن میں پولیس دستوں سے بھی ملاقات کی آئی جی نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس فورس کے عزم کو سراہا اور انہیں پرعزم رہنے کی ترغیب دی میجر جنرل ہارون حمید چوہدری کے اس دورہ نے نہ صرف پولیس فورس کے حوصلے بلند کئے بلکہ ضلع کی عوام کو بھی یہ یقین دلا دیا گیا کہ ان کی حفاظت کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں دوسری جانب کرم کے علاوہ بوشہرہ میں مقامی یونٹ کمانڈر کی سربراہی میں دو قبائل جن میں مالی خیل اور بوشہرہ شامل ہیں کی 40 سال پرانی اراضی پر دشمنی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروا لیا گیا اہل علاقہ نے تنازعات کے پر امن حل کے لئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا