کرائمز

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا رہے ہیں :ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(ارسلان تیموری) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ محرم الحرام کی مناسبت سے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے اور تمام اضلاع میں منعقدہ مجالس اور جلوسوں کو ایس اوپیز کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں 96 عزاداری جلوس، 3320 مجالس منعقد ہوئیں جن کی سکیورٹی کے فرائض 43 ہزار سے زائد افسران و اہلکار وں نے سر انجام دیئے،صوبائی دارالحکومت میں یکم محرم کے موقع پر 10 عزاداری جلوس اور402 مجالس منعقد ہو ئیں جن کی سکیورٹی فرائض 03 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں کمیونٹی رضا کار معاونت فراہم کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ لاو¿ڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب قانون شکن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہیں، ہمہ وقت رابطہ میں ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button