کرائمز

لاہور : گھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق

لاہور / بھاٹی گیٹ (ارسلان تیموری) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے دیں تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے حکمیاں والا بازار میں واقع گھر کی ٹی آر گارڈر سے بنی چھت زور دار دھماکے سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود باپ بیٹا ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے دونوں باپ بیٹے 35 سالہ صفدر مہندی شاہ اور12 سالہ حسنین شاہ ولد صفدر مہندی شاہ کو مردہ حالت میں نکال کر لاشیںتدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button