محرم الحرام کے سلسلہ میں صدر ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صدر ڈویژن پولیس کا فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کی،فلیگ مارچ میں صدر ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز اور رینجرز اور آرمی نےحصہ لیا ،فلیگ مارچ تھانہ گرین ٹاؤن ،باگڑیاں ہمدر چونک ،پی ائی اے روڈ سے مین بلےوارڈ سے شروع ہو کر ملتان روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ سے رائیونڈ روڑ،بھوبتیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا ،فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سیکورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے،محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا ،محرم الحرام کے تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جا رہی ہے،عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں,ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں