علاقائی خبریں

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سالانہ سیرت امام حسین کانفرنس کا انعقاد

لاہور / رائےونڈ (نامہ نگار )جماعت اسلامی رائے ونڈ سرکل کے زیر اہتمام سالانہ سیرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس گزشتہ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی جماعت اسلامی رائے ونڈ سرکل کے زیر اہتمام مسجد حکیم عبد الطیف میں ایک شاندار فکر حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فلسفہ شہادت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز شکیل احمد خان کی تلاوت اور میاں جمیل احمد کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت سے ہوا۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر حافظ ساجد اقبال نائب قیم جماعت اسلامی پنجاب وسطی نے مدلل اور پر مغز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے سیرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ، شاندار تربیت ، نظام خلافت راشدہ اور ان کی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔اس محفل میں مقامی افراد کے علاوہ کارکنان جماعت اسلامی نے بھرپور شرکت کی۔علاوہ ازیں رانا محمد اصغر امیر زون 165، یونس انصاری، حماد احمد، سید وقار عظیم، مہر عباس، حکیم نزیر، خالد منور صاحب کی خصوصی شرکت۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button