لاہور :بجلی چوروں شامت ، متعدد ناک رگڑنے پر مجبور
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لیسکو کی شاہ پور سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں، ایس ڈی او شاہ پورمحمد حسن رضا نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ محافظ ٹاؤن، سلطان پورہ، کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،دوران آپریشن 3گھروں میں بجلی چوری پکڑی،ایس ڈی او محمد حسن رضا کے مطابق میٹر میں شنٹ لگا کر اور ایل ٹی کی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا،ایس ڈی او محمد حسن رضا نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشنز منقطع کروائے،ملزمان کیخلاف ایف آئی آرکی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے،محکمہ کی جانب سے ملزمان کو4500یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔