علاقائی خبریں

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا ڈسکہ کا ہنگامی دورہ، بارشی پانی کے نکاس کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا ڈسکہ کا ہنگامہ دورہ، بارشی پانی کے نکاس کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا، نشیبی علاقوں سے فوری پانی کے نکاس کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بارشی پانی کے نکاس کیلئے بلدیہ ڈسکہ کے تینوں ڈسپوزل اسٹیشن، نشیبی علاقوں اور رین ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بلدیہ ڈسکہ کے تمام افسران کو متعلقہ عملہ کے ہمراہ فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کیلئے ڈی واٹر سیٹ کا استعمال کیا جائے اور مسلسل نالوں کی ڈی سلٹنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کے ساتھ بیک اپ جنریٹرز کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ ایمرجینسی میں بجلی بند ہونے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشن فعال رکھا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی افسران سینیٹیشن سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر پہنچ جانے چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی فلڈ / رین ایمرجینسی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم کے فون نمبر 9250011 پر کال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button