علاقائی خبریں

رائونتی میں پاک سول سولجر آرگنائزیشن کی طرف سے ریلی کا انعقاد

اوباڑو (رپورٹ فداحسین رند)اوباڑو کے پسماندہ علاقے رائونتی میں پاک سول سولجر آرگنائزیشن کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس میں اہل علاقہ اسکولی شاگردوں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پاکستان افواج اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائےاوباڑو کے نواحی علاقے رائونتی میں پاک سول سولجر آرگنائزیشن کی طرف سے ریلی نکالی گئی ریلی رائونتی میڈیا سینٹر سے شروع ہوئی جو مختلف چوراہوں سے ہوتی ہوئی پاک افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی ہوئی مین چوک رائونتی پر اختتام پذیر ہوئی جہاں ریلی کے شرکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد اپنے آباء اجداد کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے یوم آزادی 14 اگست بہت اہمیت کا حامل ہے ہم نے آج اتحاد اور اتفاق کا عزم کرنا ہے پاکستان 1947 میں جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا اور لاکھوں لوگوں نے قربانی دی کچھ شرپسند لوگ سوشل میڈیا پر فیک اکائونٹ بناکر ہمارے پاک فوج کے خلاف جھوٹے پروپگنڈہ کر رہے ہیں ہم محب وطن لوگ ہیں ہم سوشل میڈیا پر اپنی پاک فوج کا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں جو لوگ ہمارے ملک ہماری پاک فوج کے دشمن ہیں وہ ہمارے بھی دشمن ہم ان لوگوں کے ناپاک ارادے پاک فوج کے ساتھ ملکر خاک میں ملا دیں گے ہم اپنے ملک اور اپنی فوج کا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں اگر ہمارے جانوں کی ضرورت پڑی تو ہم اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button