علاقائی خبریں

چھانگا مانگا جنگل میں شجر کاری کے سلسلہ میں پُر وقار تقریب کا انعقاد

چھانگا مانگا (ذلفقار علی ڈوگر) چھانگا مانگا 77 ,ویں یوم آزادی کے موقع پر چھانگا مانگا جنگل میں شجر کاری کے سلسلہ میں پُر وقار تقریب کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر ، لیگی MPA ، سمیت عوامی سماجی ، وکلاء صحافی برادری اور طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر چھانگا مانگا جنگل میں وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شجر کاری کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے DFO سید آغا حسین شاہ ، SDO سید طلعت عباس شاہ کی جانب سے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار ، لیگی MPA چوہدری احسن رضا خاں ، محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین سمیت طلبا و طالبات ، وکلاء ، اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کئے گئے تقریب میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی مدعو کی گئیں اس موقع پر چند منٹ میں بلاک نمبر چار کے کھیت نمبر 102, میں 20 ایکڑ رقبہ پر 15 ہزار پودے لگائے گئے تقریب کے مہمانان گرامی نے تقریبی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں درخت ہمیں صحت مند زندگی فراہم کرتے ہیں بنا درختوں کے زمین پر زندگی بسر نہیں کی جا سکتی اس لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ایک اچھا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button