آل برادری اتحاد کلیانہ اسٹیٹ کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی اجلاس
اوکاڑہ(ناظم خان بلوچ)آل برادری اتحاد کلیانہ اسٹیٹ کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی اجلاس ،متفقہ طور پر رائے لیاقت قسمانہ صدر ،مہر شہزاد سنی کو سینیئر نائب صدر منتخب۔تفصیلات کے مطابق کلیانہ اسٹیٹ کے چکوک جن میں 30/2R،33/2R.29/2Rوغیرہ دیہات شامل ہیں کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی اجلاس رائے اعظم قسمانہ کے ڈیرہ پر ہوا جس میں کمبوہ،آرائیں،کھرل،شیخ،مسیع وغیرہ تمام برادریوں کے درجنوں لوگوں نے شرکت کی اور پندرہ رکنی کمیٹی بنائی گئی جس نے متفقہ طور پر سابقہ وائس چیئرمین رائے لیاقت قسمانہ کو صدر ،معروف زمیندار و بزنس مین مہر شہزاد سنی کو سینیئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ عہدوں پر نامزد افراد کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔نومنتخب صدر رائے لیاقت علی قسمانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اتحاد کا مقصد بلاتفریق تمام برادری کے اجتماعی و انفرادی حقوق کا تحفظ ہے انشاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ کلیانہ اسٹیٹ میں امن و امان قائم ہو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لئے اسکول کالج بنیں بے گھر افراد کو گھر کے لئے زمین لیکر دیں گے اور خدانخواسطہ کوئی برا وقت آئے گا تو تمام برادری اتحاد کے لوگ مل کر اس کا مقابلہ کریں گے ۔رائے لیاقت قسمانہ نے اپنے خطاب میں فلسطین کےنہتے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کی اور حاضرین کو جشن آزادی کی مبارک باد دی#