علاقائی خبریں

مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل برائے کار لا رہے ہیں:ڈاکٹر محمد اعجاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں تمام وسائل برائے کار لا رہے ہیں، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکیس سٹاف کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین کی تعیناتی ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد اعجاز نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ او پی ڈی میں مریضوں کا بے پناہ رش ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ریٹائرمنٹ کے بعد مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے جس پر اعلٰی حکام کو متعدد بار تحرری طور پر آگاہ کر دیاگیا انکا مزید کہنا تھا کہ شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین کی دستیابی کے لئے میں کوشاں ہیں۔ تمام تر موجودہ وسائل میں شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ، ای سی جی پر ہر مریض کو سرکاری نرخ کے مطابق رسید جاری کی جارہی ہے اور تمام عمل کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے، عوامی سہولیات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button