کوتھم کالج اوکاڑہ کیمپس میں یوم آزادی تقریب کا پروقار انعقاد
اوکاڑہ ( عبدالوحید انصاری ) پاکستان کے 77ویں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا انعقادکوتھم کالج اوکاڑہ کیمپس میں کیا گیا ، جس کی مہمان اعزاز ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین/سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں ، تقریب کی صدارت مہمان خصوصی سینئر جرنلسٹ /صدر سماجی تنظیم ’ماڈا‘ محمد مظہررشید چودھری نے کی ، تقریب میں طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر کے زریعے وطن سے محبت اورتعمیر و ترقی کا عہد کیا ، پرنسپل محمد عثمان ہادی نے کہا کہ جب تک ہم اپنی اصل کونہیں پہچانیں گے اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکیں گے ، ہم نوجوان اپنے اسلاف کونہ بھولیں ، مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اورمحمد مظہررشید چودھری نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان لاتعداد افراد کی جدوجہد، قربانیوں اور خوابوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے جدوجہد کی،گزشتہ سات دہائیوں میں پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے ،درپیش چیلنجز کے باوجود تعلیم، صحت ،کھیل کے میدانوں میں کامیابیاں سمیٹیں ،ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی قابل ذکر ترقی حاصل کی ، موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے بھی ہمیں اپنا بھر پور کرداربھی ادا کرنا ہوگا ،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) جیسے بڑے نقل و حمل کے منصوبوں سے ملک کے اندر رابطوں کو بہتر کیا جاسکتاہے جس سے علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے ،ایسے منصوبوں کی تکمیل ہمارے ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی، بعد ازاں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ،تقریب میں طلبا وطالبات ، اساتذہ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ٭#