بلدیہ ہال نارنگ منڈی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے )پاکستان کے 77ویں یوم آزاد کے موقع پر رکن صوبائی و چیئرمین قائمہ کمیٹی محکمہ آبپاشی چوہدری محمدحسان ریاض نے بلدیہ ہال نارنگ میں پرچم کشائی کی اور پودا لگاکر سرسبز پاکستان کے مشن کو تقویت دی اس موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے پنجاب پولیس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حسان ریاض نے اہلیان نارنگ کے لیے بے شمار خوشخبریوں کا بھی اعلان کیا ۔چوہدری حسان ریاض نے شرکاء سے شہرمیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجاویز لیں ۔چوہدری حسان ریاض نے بتایاکہ دیہی مرکز صحت نارنگ کو ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے منظوری ہوچکی ہے اس سے ہسپتال میں نئے ڈاکٹرز اورطبی عملے کی تعیناتی اور مریضوں کو مفت ادویات سمیت بہترین سہولیات ملیں گی۔ڈویژن پبلک سکول ،ائی ٹی کالج سپورٹس کمپلیکس،تفریحی پارک ،شہر کی گلیوں کی پی سی سی سمیت داخلی خارجی راستوں پر گیٹ اور شہر میں کیمرے نصب کر کے سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا ۔مزید کہنا تھا کہ اوپن واٹر سپلائی کو بھی مرحلہ وار چلا کر صاف پانی عوام کو مہیا کیا جائے گا ایم پی اے حسان ریاض نے چوہدری نواز جٹھول ۔ملک محمد یوسف ،چوہدری غلام عباس گجر ،سردار علیم رضا مان ،ملک بشیر احمد ،سیٹھ سعید احمد فاروقی، چیف آرگنائزر انجمنِ شہریاں حافظ رانا عون الباری،ملک محمد عمران ، عزیر احمد بھٹی ،ملک اعجاز مصطفیٰ، رانا رضوان یوسف،ملک شکیل احمد، نومی بٹ کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا-