علاقائی خبریں

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام 77 ویں یوم آزادی کی مناسبت سےرنگا رنگ تقریب کا انعقاد

سعودی عرب/ جدہ (کاشف مہر)پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام 77 ویں یوم آزادی کی مناسبت سےرنگا رنگ تقریب کا انعقاد ,اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے , ملی نغمہ دل دل پاکستان پر حاضرین کا رقص جدہ -سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام 77 ویں یوم آزادی کی مناسبت سےرنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جشن آزادی کی تقریب میں موجود پاکستانیوں نے مل کر وطن عزیز کا 77 واں جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔۔یوم آزادی کی تقریب میں پاکستان کے ثقافتی رنگ بھی چار سو بکھرے ہوئے نظر آئے جس سے پردیس میں دیس کا مزہ دوبالا ہوگیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے احترام میں شہید بینظیر بھٹو ہال میں موجود مہمان کھڑے ہوۓ قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’14 اگست ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دو قومی نظریے سمیت نظریہ پاکستان کے مقاصد کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کریں تاکہ پاکستانی قوم میں محبت اور یگانگت کو فروغ ملے اور پوری قوم مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔‘آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button