شہری کی 6 لاکھ مالیت کی قیمتی بھینس کرنٹ لگنے سے ہلاک
ڈسکہ ,(زبیر علوی سے،،)ڈسکہ واپڈ کی غفلت نااہلی اور لاپرواہی شہری کی 6 لاکھ مالیت کی قیمتی بھینس کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے علاقہ شیرے دا کوٹ کے رہائشی علی اکبر نامی شخص کی 6 لاکھ مالیت کی قیمتی بھینس بجلی کی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گی بجلی کی مین لٹکتی تاریں زمین کے بہت قریب ہو چکی تھی جس کی درخواست شہری نے 10 دن پہلے متعلقہ ایس ڈی او واپڈا کو بھی دی تھی درخواست شہری نے تاریں نیچی ہونے اور لٹکنے کا زکر کیا اور کسی جانی نقصان کا خطرہ بھی ظاہر کیا تھا اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا معتدد بار واپڈا ملازمین کو کال کر کے بلانے کی کوشش بھی کی گی درخواستیں بھی دی واپڈا دفتر کے چکر بھی لگائے لیکن واپڈا ملازمین اور متعلقہ ایس ڈی او نے مسلسل غفلت اور لاپرواہی دکھائی جس کی وجہ سے شہری اپنی قیمتی بھینس سے مرحوم ہو گیا بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ڈی او واپڈا اور واپڈا ملازمین خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ لوگ جانی اور مالی نقصان سے بچ سکیں